ہیڈلائنز


ملتان سلطان کو بالآخر ’’کپتان ‘‘ مل ہی گیا

Written by | روزنامہ بشارت

ملتان :پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شامل نئی ٹیم ملتان سلطان کی قیادت شعیب ملک کو سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔باوثوق ذرائع کے مطابق پی ایس ایل نئے ایڈیشن میں 6 ٹیمیں شرکت کریں گی ،اسی سلسلے میں ملتان کو آج اپنے10 کھلاڑیوں کو فائنل کرنا ہے جبکہ باقی پلیئرز کا انتخاب ڈرافٹ کے ذریعے کیا جائےگا۔باوثوق ذرائع کے مطابق پی ایس کے پہلے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی قیادت کرنے والے شعیب ملک کو ملتان سلطان کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ملتان سلطان نے3 بائیں ہاتھ کے کھلاڑیوں کو اسکواڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی لیے وہ پہلے ہی جنید خان کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا چکے ہیں،فرنچائز میں سہیل تنویر اور محمد عرفان کو شامل کیا جائے گا۔

1507649638dailyazad

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ