ہیڈلائنز


ابو ظہبی: پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو 21 رنز سے شکست دیدی

Written by | روزنامہ بشارت

ابو ظہبی: پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو 21 رنز سے شکست دیدی۔

ابو ظہبی میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے 21 رنز سے فتح حاصل کرلی جبکہ پاکستانی ٹیم 114 رنز پر ہی ہمت ہار گئی۔ سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹیسٹ کے آخری روز سری لنکا کی جانب سے 136 رنز کے جواب میں کوئی بھی پاکستانی بیٹسمین سری لنکن بولنگ کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ اوپنر سمیع اسلم 2 رنز ہی بنا سکے، انہیں رنگنا ہیراتھ نے پویلین بھیجا، سینئر بیٹسمین اظہرعلی بغیر کوئی رن بنائے واپس لوٹے، شان مسعود(7) پریرا کا شکار بنے۔ بابر اعظم 3 رنز بنا کر چلتے بنے۔ اسد شفیق 20 رنز بنا کر ہیراتھ کا شکار بنے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ