ہیڈلائنز


قومی کرکٹرزاپنے طور پر بھرپورمحنت کر رہے ہیں

Written by | روزنامہ بشارت

پی ایس ایل کے آئیڈیے کا مقصد  ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور بہتر کرکٹرز کو سامنے لانا تھا، لیگ اپنے مقصد میں کامیاب نظر آتی ہے۔ اس کی وجہ سے باصلاحیت کرکٹز سامنے آئے اور انھوں نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح سے ہمکنار کرانے میں اہم کردارادا کیا،  اسی کے بعد ورلڈ الیون نے بھی پاکستان کا رخ کیا، وسیم اکرم نے کہا کہ  پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، جنوبی پنجاب میں  باصلاحیت کرکٹرز کو دیکھ کردنگ رہ گیا، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ  قومی کرکٹرزاپنے طور پر بھرپورمحنت کر رہے ہیں۔

پی ایس ایل میں میں اور وقار یونس فاسٹ بولنگ میں اپنی  مہارتوں سے  کھلاڑیوں کو روشناس کرائیں گے اوران کو رموزسیکھائیں گے، قوی امید ہے کہ ہر فرنچائز میں شامل کیے  جانے والے  ایمرجنگ پلیئرز مستقبل  کے بہترین کرکٹرز میں شامل ہوں گے۔

 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ