ہیڈلائنز


عامر کی اہلیہ کا سوشل میڈیا پر پیار بھرا پیغام

Written by | روزنامہ بشارت

قومی ٹیم کے مایہ ناز باولر کو حال ہی میں اللہ نے بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے اور وہ اسی وجہ سے ورلڈ الیون کیخلاف سریز میں شرکت نہیں کر پائے تاہم محمد عامر اپنی اہلیہ سے بے شمار محبت کرتے ہیں اور ایسی ہی محبت کا اظہار ان کی اہلیہ نے ٹویٹر پر کیا جس پر محمد عامر نے جواب دیا تو ٹویٹر پر تنقید کرنے والوں کا طوفان امڈا ٓیا تاہم ان کی حمایت کرنے والے اور محبت کرنے والے بھی پیچھے نہیں رہے اور انہیں سراہتے رہے ۔
تفصیلات کے مطابق محمد عامر کی اہلیہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا کہ ’چھ سال سے آپ کو جانتی ہوں ،تین سال سے آپ کی اہلیہ ہوں اور ایک سال ہمیں اکھٹے رہتے ہو گیاہے ،آپ میری زندگی کی سب سے بہترین چیز ہیں ،میں آپ سے محبت کرتی ہوں ‘۔جس کے جواب میں محمد عامر نے میدان میں آ ئے اور ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بہت بھی خوش نصیب ہوں کہ آپ میری زندگی میں آئیں ‘۔

ٹویٹر پر میاں بیوی کا ایک دوسرے سے اظہار محبت کچھ صارفین کو پسند نہیں آیا اور انہوں نے تنقید کے تیر چلا دیے ،ایک صارف کا کہناتھا کہ مجھے اس سے نفرت ہے جب ٹویٹر پر بیڈروم میں تبدیل کر دیا جاتاہے ۔اسما ءنامی صارف کا کہناتھا کہ ’کیا یہ اظہار جذبات ٹویٹر پر کرنے والے ہیں ؟‘۔اریبہ روف نامی صارف نے محمد عامر کی اہلیہ نرگس کے ٹویٹ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’جب آپ کی شادی کو تین سال ہو گئے ہیں تو آپ دوسال تک کہاں رہیں اور ایک سال ہی کیوں ساتھ رہیں ‘۔عبدالخالق نامی شخص کا کہناتھا کہ عامر بھائی یہ باتیں تو گھر پر بھی ہو سکتی تھیں لیکن سوشل میڈیا ہی پر کیوں ؟

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ