ہیڈلائنز


اسکاٹ لینڈ آئندہ برس پاکستان کی 2 ٹوئنٹی 20 میچز کیلیے میزبانی کریگا

Written by | روزنامہ بشارت

اسکاٹ لینڈ آئندہ برس پاکستان کی 2 ٹوئنٹی 20 میچز کیلیے میزبانی کریگا، گزشتہ روز اس کی تصدیق کردی گئی جس کے تحت گرین شرٹس 12 اور 13 جون کو ایڈنبرا میں مختصر ترین فارمیٹ کے 2 میچز کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب اسکاٹ لینڈ اپنے ملک میں کسی فل آئی سی سی ممبر کی ٹوئنٹی 20 کیلیے میزبانی کریگا،اس سے قبل 10 جون کو اسکاٹش ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ سے ایک ون ڈے میچ کھیلے گی۔

دوسری جانب اسکاٹ لینڈ کے کپتان کائیل کوئیٹزر نے بڑی ٹیموں کیخلاف مقابلوں کی تصدیق پر خوشی کا اظہار کیا، انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک میں ایک انتہائی باصلاحیت پاکستانی ٹیم کی 2 ٹوئنٹی 20 میچز کیلیے میزبانی کا موقع میسر آئیگا، یہ پلیئرز اور ہمارے شائقین دونوں کیلیے بہت بڑی خبر ہے۔ یہ دونوں مقابلے بھی اسی ہفتے ہی منعقد ہونگے جس میں ہم ایڈنبرا میں انگلینڈ کی ایک ون ڈے کیلیے میزبانی کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے بطور گروپ ان فارمیٹس میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا یہ ایک اہم موقع ہوگا۔

کائیل کوئیٹزر نے مزید کہا کہ رواں برس ہم نے زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیموں کو شکست دی،اب ہمارے پاس چند مزید فل ممبرز کو حیران کرنے کا موقع موجود ہے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ