ہیڈلائنز


آفریدی نے تباہی مچادی ،چھکوں چوکوں کی برسات

Written by | روزنامہ بشارت

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انگلینڈ میں جاری ڈومیسٹک ٹی 20 چیمپئن شپ نیٹ ویسٹ بلاسٹ میں سنچری جڑ دی۔تفصیلات کے مطابق آفریدی نے ہمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوے ڈربی شائر کے کے خلاف ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔وہ میچ میں اپنی ٹیم کی جانب سے اننگکا آغاز کرنے آئے تھے اور انہوں نے 7 بلند و بالا چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی اور 101 رنز بنائے۔انہوں نے ڈربی شائر کی نمائندگی کرنے والے عمران طاہر کو ایک اوور میں 3 چھکے بھی لگائے۔بوم بوم آفریدی نے 42 گیندوں پر سنچری مکمل کی ہے جو اس فارمیٹ میں کسی پاکستانی کھلاڑی کی دوسری تیز ترین سنچری ہے۔اس سے پہلے احمد شہزاد نے بی پی ایل میں 40 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی جب کہ نیشنل ٹی 20 میں بلال آصف نے 43 گیندوں پر یہ اعزاز حاصل کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انگلینڈ میں جاری ڈومیسٹک ٹی 20 چیمپئن شپ نیٹ ویسٹ بلاسٹ میں سنچری جڑ دی۔تفصیلات کے مطابق آفریدی نے ہمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوے ڈربی شائر کے کے خلاف ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔وہ میچ میں اپنی ٹیم کی جانب سے اننگ کا آغاز کرنے آئے تھے اور انہوں نے 7 بلند و بالا چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی اور 101 رنز بنائے۔انہوں نے ڈربی شائر کی نمائندگی کرنے والے عمران طاہر کو ایک اوور میں 3 چھکے بھی لگائے۔بوم بوم آفریدی نے 42 گیندوں پر سنچری مکمل کی ہے جو اس فارمیٹ میں کسی پاکستانی کھلاڑی کی دوسری تیز ترین سنچری ہے۔اس سے پہلے احمد شہزاد نے بی پی ایل میں 40 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی جب کہ نیشنل ٹی 20 میں بلال آصف نے 43 گیندوں پر یہ اعزاز حاصل کیا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ