ہیڈلائنز


شاہ زیب پر قسمت کی دیوی مہربان

Written by | روزنامہ بشارت

کرکٹر کا نام مقدمہ میں شامل نہیں ، ای سی ایل میں بلاجواز شامل کیا گیا ، وکیل شاہ زیب ، واپسی کی ضمانت پر عدالت نے رضامندی ظاہر کر دی لاہور ہائیکورٹ نے میچ فکسنگ کے الزام میں معطل کرکٹر شاہ زیب خان کو مشروط طور پر ایک مرتبہ بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کی ، عدالت کےروبرو شاہ زیب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میچ فکسنگ کیس ٹریبونل میں زیر سماعت ہے ، کرکٹر شاہ زیب کسی مقدمے میں شامل نہیں مگران کا نام ای سی ایل میں شامل کر کے باہر جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب عثمان انور نے عدالت کو بتایا کہ پی سی بی کی درخواست پر کرکٹرز کیخلاف تحقیقات کیں ، کرکٹر شاہ زیب واپسی کی گارنٹی دیں تو انہیں ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دی جا سکتی ہے ۔ پی سی بی کے وکیل نے کہا کہ شاہ زیب کیخلاف 5 ستمبر سے ٹربیونل بھی کارروائی شروع کر رہا ہے ، ان کی شمولیت قانونی تقاضا ہے ۔ عدالت نے کرکٹر کی رضامندی سے بیرون ملک جانے کی مدت طے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ