ہیڈلائنز


کیا پاکستان میں سیاست صرف ایک دوسرے کی عزت اچھالنا ہے؟، شاہد آفریدی

Written by | روزنامہ بشارت

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عزت اور وقار بڑھانا ہم سب پر لازم ہے لیکن ہم دنیا بھر میں اپنا مذاق بنوا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملک کی حالیہ سیاست پر بات کرتے ہوئے کہا، کیا پاکستان میں سیاست صرف ایک دوسرے کی عزت اچھالنے کا نام ہے، ہم سب کو خود کو سنبھالنا ہوگا کیوں کہ ہمیں آنے والی نسلوں کا سوچنا ہے۔

 

ایک اور ٹوئٹ میں اسٹار آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عزت اور وقار بڑھانا ہم سب پر لازم ہے لیکن ہم دنیا بھر میں اپنا مذاق بنوا رہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے پاکستانی میڈیا سے درخواست کی کہ وہ اپنا اصل کردار نبھاتے ہوئے ملک اور ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے والوں کو کوریج  نہ دے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ