ہیڈلائنز


کرس گیل نے ناقابل یقین اعزاز اپنے نام کرلیا

Written by | روزنامہ بشارت

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج اوپنر کرس گیل ٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔کرس گیل نے یہ کارنامہ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے گجرات لائنز کے خلاف میچ میں سرانجام دیا۔ کرس گیل کو ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ 18 سنچریز اور 60 نصف سنچریز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے جب کہ ٹی 20 کرکٹ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز 175 ناٹ آؤٹ کا ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے۔مختصر فارمیٹ کی تیزترین ففٹی

میں وہ بھارت کے یووراج سنگھ کے شراکت دار ہیں دونوں نے 12 گیندوں پر نصف سنچری بنا رکھی ہے۔ سب سے زیادہ 736 چھکے اور 764 چوکے لگانے کا اعزاز بھی انہوں نے اپنے نام کر رکھا ہے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ