ہارون رشید کو بورڈ میں ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کے طور پر تعینات کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

شہریار خان نے بعد ازاں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے مصباح الحق کے حوالے سے کہا تھا کہ پی سی بی ریٹائرہونے والے کپتان کو جانے نہیں دے گا اور انھیں بورڈ کے اندر کلیدی عہدہ دیا جائے گا۔

شہریار خان نے کہا تھا کہ 'ہم مصباح کی بہترین خدمات کو نہیں بھول سکتے، وہ سنجیدہ اور پڑھے لکھے ہیں اس لیے ہم ان کی کرکٹ معلومات سے فائدہ اٹھائیں گے اور انھیں ڈائریکٹر کرکٹ کے طور پرتعینات کیا جاسکتا ہے جس طرح 2015 میں انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ نے سابق کپتان اینڈریو اسٹراس کو تعینات کیا تھا'۔ان کا کہنا تھا کہ 'میرا ماننا ہے کہ مصباح نے پاکستان کے لیے جو خدمات دی ہیں اس کو دیکھتے ہوئے وہ اس طرح کے اعزاز کے مستحق ہیں'

ہارون رشید کی جانب سے گزشتہ سال چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے اور اس سے قبل بورڈ کے گیم ڈیولپمنٹ اور پاکستانی ٹیم کے منیجر کے طور کام کرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر عہدہ دینا حیران کن ہے۔

پی سی بی نے اپنے جاری کردہ اعلامیے میں محض یہ کہا ہے کہ ہارون رشید کو انٹرویو اور تمام معاملات کی تکمیل کے بعد ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز تعینات کیا جارہا ہے اور 'معاملات' غیرواضح ہیں لیکن ممکن ہے کہ اعلیٰ حکام اس کی وضاحت نہیں کرنا چاہتے ہوں۔

پی سی بی، شہریارخان کی جانب سے دیے گئے عندیے پر کوئی سمجھوتے کرنے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہے کیونکہ مصباح ویسٹ انڈیز کے دورے کے بعد مسابقتی کرکٹ سے کنارہ کش نہیں ہورہے ہیں۔

مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا تھا کہ 'مستقبل کے حوالے سے میرے کوئی واضح ارادے نہیں ہیں اور اس وقت تین میچوں کی سیریز پر توجہ ہے'۔

 


Read Basharat Online

تازہ ترین خبریں

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Showers

26°C

اسلام آباد

Showers
Humidity: 31%
Wind: W at 17.70 km/h
Mostly cloudy

36°C

لاہور

Mostly cloudy
Humidity: 15%
Wind: WNW at 11.27 km/h
SP_WEATHER_BREEZY

31°C

کراچی

SP_WEATHER_BREEZY
Humidity: 59%
Wind: WSW at 51.50 km/h
Sunny

26°C

کوئٹہ

Sunny
Humidity: 5%
Wind: WNW at 22.53 km/h
Partly cloudy

32°C

پشاور

Partly cloudy
Humidity: 20%
Wind: ESE at 22.53 km/h