ہیڈلائنز


راجرفیڈررنے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Written by | روزنامہ بشارت

راجر فیڈرر امریکا کے جیک سوک کو شکست دے کر انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے، سیمی فائنل میں فیڈرر نے آسان مقابلے کے بعد امریکن حریف کو شکست دی۔

پہلا سیٹ چھ ایک سے فیڈرر کے نام رہا۔ دوسرے سیٹ میں امریکا کے جیک سوک نےجان لڑائی لیکن فیڈرر کا تجربہ بازی لےلیا۔ فیڈرر نے ٹائی بریکر پر سیٹ سات چھ سےجیتا۔

دوسرےسیمی فائنل میں سوئٹرزلینڈ کے ہی اسٹینلاس ووارنکا نے اسپین کے کھلاڑی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد قابو کیا۔ ووارنکا کی جیت کا اسکور چھ تین اور چھ دو رہا۔

انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل راجر فیڈرر اور ان کے ہم وطن اسٹینلاس ووارنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ