ہیڈلائنز


یہ ٹانگہ پارٹی نہیں ہے ، ہم اپنے پارٹی آئین کے مطابق فیصلہ کریں‌ گے

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے موقف پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے.
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے نئے کنوینر کے لیے انٹرا پارٹی الیکشن کی شرط پر تنقید کرتے ہوئے عامر خان نے کہا ہے کہ یہ موقف کسی طور درست نہیں.
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک سیاسی جماعت ہے، ہم اپنے پارٹی آئین کے مطابق فیصلہ کریں‌ گے. یہ ٹانگہ پارٹی نہیں ہے، کسی اور جماعت کے آئین پر عمل نہیں کریں گے.
عامر خان نے الیکشن کمیشن کا پہلےانٹراپارٹی الیکشن کرانے کے موقف پر کہا ہے کہ جب عشرت العباد کو ہٹا کر عمران فاروق کو کنونیر بنایا، ب پارٹی الیکشن نہیں ہوتے تھے، اسی طرح جب ندیم نصرت کو کنونیر بنایا گیا تب بھی انٹرا پارٹی الیکشن نہیں ہوئے.
انھوں نے مثال دی کہ جب 22 اگست کے بعد ایم کیو ایم نے بانی قائد سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور فاروق ستار ندیم نصرت کو ہٹا کر کنونیر بنے، تب بھی انٹرا پارٹی الیکشن نہیں ہوئے تھے۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے اس موقف سے جانب داری کا تاثر ابھر رہا، ایم کیو ایم ایک سیاسی جماعت ہے، جو اپنے آئین کے مطابق فیصلے کرے گی

Partly cloudy

22°C

کراچی

Partly cloudy
Humidity: 95%
Wind: W at 17.70 km/h
Sunday 20°C / 31°C Sunny
Monday 22°C / 31°C Partly cloudy
Tuesday 19°C / 30°C Partly cloudy
Wednesday 21°C / 29°C Mostly cloudy
Thursday 21°C / 30°C Partly cloudy
Friday 21°C / 30°C Mostly sunny
Saturday 22°C / 28°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ