ہیڈلائنز


بنیادی اسکول میں سالانہ 150 گھنٹے تعلیم ہے

Written by | روزنامہ بشارت

خورشید شاہ کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزارت تعلیم و تربیت کے مالی سال 17-2016 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔
آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گلگت میں 540 اسکولوں کے فنڈز کی بروقت سرمایہ کاری نہ کی گئی۔ بر وقت سرمایہ کاری نہ کرنے سے 5 کروڑ 70 لاکھ کا نقصان ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزارت تعلیم نے بنیادی تعلیم کمیونٹی اسکول پروگرام پر بریفنگ بھی دی۔ بریفنگ کے مطابق پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے جبکہ مڈل اسکول میں 50 فیصد بچے اسکول نہیں جاتے۔
وزارت تعلیم نے بتایا کہ ہائی اور ہائر سیکنڈری میں صرف 12 فیصد بچے اسکول جاتے ہیں۔ بنیادی اسکول میں سالانہ 150 گھنٹے تعلیم ہے۔ کیمبرج میں 850 گھنٹے سالانہ تعلیم دی جاتی ہے۔
وزارت تعلیم کے مطابق بنیادی اسکول میں بچے پر سالانہ خرچہ ڈھائی ہزار روپے ہے۔ سرکاری اسکول میں ایک بچے کی تعلیم پر سالانہ 13 ہزار خرچ ہوتے ہیں۔ 50 لاکھ بچے پرائمری اسکول جانے کی عمر کے ہیں۔ ملک میں ایک لاکھ 45 ہزار 829 رسمی پرائمری سکول ہیں۔
بریفنگ کے مطابق پاکستان میں شرح خواندگی 58 فیصد ہے۔

Sunny

27°C

کراچی

Sunny
Humidity: 58%
Wind: WSW at 35.40 km/h
Sunday 20°C / 31°C Sunny
Monday 22°C / 31°C Mostly cloudy
Tuesday 19°C / 30°C Partly cloudy
Wednesday 21°C / 30°C Partly cloudy
Thursday 21°C / 30°C Partly cloudy
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 21°C / 29°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ