ہیڈلائنز


امریکہ میں چلنے والی کراچی مخالف مہم کی سخت مذمت کرتے ہیں

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے بہادر آباد کراچی کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں بیٹھ کر ندیم نصرت کراچی مخالف مہم چلارہا ہے، اس کو پاکستان یا کراچی کیخلاف سازش نہیں کرنے دینگے۔
فاروق ستار نے کہا کہ پرامن جدوجہد سے اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے اب کراچی کے لوگ قومی دھارے کی سیاست کریں گے، عدم تشددکی پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان کی اڑان کو اب کوئی نہیں روک سکتا، کراچی کیخلاف مہم کے خاتمے کے لئے بھرپور کردارادا کیا جائے گا۔
نقیب اللہ قتل کیس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں سربراہ ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ نقیب کے قتل کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ پولیس سے راؤ انوار جیسے کرداروں کا خاتمہ کیا جائے، سندھ حکومت کو کیا پہلے معلوم نہیں تھا کہ ایس ایس پی ملیر کیا کر رہا ہے ؟

Clear

19°C

کراچی

Clear
Humidity: 95%
Wind: NW at 6.44 km/h
Monday 18°C / 28°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 27°C Partly cloudy
Wednesday 18°C / 29°C Partly cloudy
Thursday 18°C / 27°C Partly cloudy
Friday 19°C / 27°C Mostly cloudy
Saturday 21°C / 25°C Sunny
Sunday 20°C / 29°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ