ہیڈلائنز


کسی کوماورائےعدالت قتل کی اجازت نہیں دینگے، کچھ برے افسران کی وجہ سے بدنامی ہوئی

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی : ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی کا کہنا ہے کہ ثابت ہوگیا نقیب اللہ کو بے گناہ مارا گیا، کسی کوماورائےعدالت قتل کی اجازت نہیں دینگے، کچھ برے افسران کی وجہ سے بدنامی ہوئی ، نقیب اللہ محسود کے اہل خانہ کوانصاف ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق نقیب کیس پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی علی ٹاؤن جا پہنچی، جہاں کمیٹی نےمقتول نقیب اللہ کےوالد اور رشتہ داروں سےملاقات کی، ملاقات میں راؤ انوار اور انکی ٹیم کیخلاف نقیب اللہ کےقتل کی ایف آئی آر درج کرنےکےحوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔
اس سے پہلے تحقیقاتی کمیٹی گرینڈ جرگہ پہنچی تھی جہاں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی نے جرگے سے خطاب میں کہا کہ کسی کوماورائےعدالت قتل کی اجازت نہیں دینگے، پہلےدن ہی کہا تھا دودھ کا دودھ اور پانی کاپانی ہوگا، اللہ، میڈیا اور عوام کے سامنے جواب دہ ہوں۔
ثنااللہ عباسی کا کہنا تھا کہ کسی کے دباو میں نہیں آئینگے، کچھ برے افسران کی وجہ سے بدنامی ہوئی، پولیس میں کسی کوغیرقانونی کام کی اجازت نہیں دینگے۔
ثنااللہ عباسی نے جرگے کو یقین دلایا نقیب اللہ محسود کے اہلخانہ کو انصاف ملےگا۔

Clear

19°C

کراچی

Clear
Humidity: 95%
Wind: NW at 6.44 km/h
Monday 18°C / 28°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 27°C Partly cloudy
Wednesday 18°C / 29°C Partly cloudy
Thursday 18°C / 27°C Partly cloudy
Friday 19°C / 27°C Mostly cloudy
Saturday 21°C / 25°C Sunny
Sunday 20°C / 29°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ