ہیڈلائنز


میں کہیں بھی فرار ہونے کی کوشش نہیں کر رہا

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی: سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوار نے دبئی فرار کی کوشش کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا اور کہا کہ میں کہیں بھی فرار ہونے کی کوشش نہیں کر رہا، مجھ سےمتعلق غلط خبریں چلائی جارہی ہیں۔
راؤانوار کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہےمیں کراچی میں ہی ہوں، نہ کسی سے ڈر کر بھاگا ہوں نہ بھاگوں گا۔
یاد رہے اس سے قبل راولپنڈی ائیرپورٹ پرایف آئی اے نے راؤ انوار کو دبئی جانے سے روک دیا تھا اور پروازای کے615 سےآف لوڈ کردیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بزنس کلاس میں سیٹ بک کرانے والے راؤانوار رات ایک بجےایئرپورٹ پہنچے ، راؤانوار نے کاؤنٹر پر پاسپورٹ دیا تو اہلکار نے کہا آپ تو مطلوب ہیں تو راؤانوارنےپاسپورٹ واپس لیا اور راول لاؤنج میں جانے کی کوشش کی اور راولپنڈی ایئرپورٹ پرکیپ سے اپنا چہرہ چھپانےکی کوشش کرتے رہے۔
گذشتہ روز نقیب اللہ قتل کیس میں عہدے سے معطل ہونے والے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے صفائی کا موقع نہ ملنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگ میں غلطی ہوسکتی ہے لیکن صفائی کا موقع نہیں ملا اور نہ ہی مجھ پربھروسہ کیا گیا، میری اس میں کوئی بد دیانتی نہیں۔
راؤ انوار کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے شہر میں کسی کو نہیں چھوڑا، مسجدوں میں دھماکے کیے، ڈاکٹرز اور پروفیسرز کو نشانہ بنایا، میں نے ملک کیلئے جنگ لڑی۔

Sunny

27°C

کراچی

Sunny
Humidity: 58%
Wind: WSW at 35.40 km/h
Sunday 20°C / 31°C Sunny
Monday 22°C / 31°C Mostly cloudy
Tuesday 19°C / 30°C Partly cloudy
Wednesday 21°C / 30°C Partly cloudy
Thursday 21°C / 30°C Partly cloudy
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 21°C / 29°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ