ہیڈلائنز


وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ کو بھی کٹہرے میں لانا چاییے

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نقیب اللہ کے معاملے پر صرف ایک پولیس افیسر کو ہٹانے سے کام نہیں چلے گا پولیس کوٹاسک صوبائی حکومت دیتی ہے، حکومت سندھ کا بھی احتساب ہونا چاہئیے ، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ کو بھی کٹہرے میں لانا چاہیے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پولیس خدمات دینے والاادارہ ہے فورس نہیں،2بڑے واقعات ہوئے، عوامی نمائندوں کورول نہیں دینگے تو انتظاراورنقیب جیسے واقعات ہونگے عدالت سے پولیس والوں کی تنخواہیں بند کرنے سے کام نہیں ہوگا، وزیرداخلہ کی بھی تنخواہ بندہونی چاہئے۔
انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے خلاف آپریشن ہوا وہ پولیٹیکلی مینڈیٹ آپریشن تھا، ایک مرتبہ بھی لیڈرآف اپوزیشن یامیئرکوبلاکرمشورہ نہیں کیا گیا، ہم نے خود مطالبہ کیا تاکہ شہرمیں امن قائم ہو، آئین کی بالادستی کو قائم کرنا ہی آئین کی عزت وتکریم ہے۔
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سےصرف مذمت سےکام نہیں چلےگا، دیگرجماعتوں کودعوت دیتے ہیں کہ آئیں وزیراعلیٰ کا گھیراؤکریں، پولیس آرڈرپاس کریں گواہوں اورججز کے تحفظ کانظام وضع ہو۔
فاروق ستار نے کہا کہ غلط فعل غلط ہے ہرحال میں ایسا کوئی کام نہیں ہوناچاہئےتھا، جعلےمقابلے پہلےواقعات تونہیں ہیں یہ لائسنس کس نےدیاہے؟ صوبائی حکومت خاموش ہےتواس کی خاموشی تائیدسمجھی جائےگی، اس معاملےکی آنرشپ صوبائی حکومت کولینی پڑے گی۔
مقدمات کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ مقدمہ جوں کا توں رہتاہے ہمارا بھی وقت ضائع ہوتاہے، سنجیدہ چالان پیش ہی نہیں کیاجارہاہے،مقدمات سیاسی ہیں، ہم یہ سمجھتےہیں اس معاملےکی ذمہ دارصوبائی حکومت ہے، یہ تاثرہورہاہےجیسےہمارےخلاف مقدمات سیاسی ہیں۔

Sunny

27°C

کراچی

Sunny
Humidity: 58%
Wind: WSW at 35.40 km/h
Sunday 20°C / 31°C Sunny
Monday 22°C / 31°C Mostly cloudy
Tuesday 19°C / 30°C Partly cloudy
Wednesday 21°C / 30°C Partly cloudy
Thursday 21°C / 30°C Partly cloudy
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 21°C / 29°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ