ہیڈلائنز


کراچی میں ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گاڑی پر مبینہ خودکش حملہ

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی کے علاقے ملیر کینٹ میں سینئر سپریٹینڈنٹ پولیس راؤ انوار کی گاڑی پر مبینہ خودکش حملہ کیا گیا ہے تاہم وہ اس میں محفوظ رہے۔

پولیس نے ابتدائی طور پر واقعے کو خودکش حملہ قرار دیا ہے جس کے دوران بکتر بند گاڑی سے کوئی ٹکرایا جس کے بعد دھماکا ہوگیا۔

ادھر صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کا راؤ انوار سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس کے دوران انہوں نے ایس ایس پی ملیر کی خیریت دریافت کی۔

ترجمان وزیر داخلہ کے مطابق سہیل انور سیال نے حملے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

خیال رہے کہ 2015 میں بھی اسٹیل ٹاؤن کے قریب  راؤ انوار کی گاڑی پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ محفوظ رہے تھے تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں 5 حملہ آور مارے گئے تھے۔

اس حملے کے حوالے سے راؤ انوار کا کہنا تھا کہ حملہ آور حلیے سے طالبان معلوم ہوتے تھے۔

Partly cloudy

22°C

کراچی

Partly cloudy
Humidity: 95%
Wind: W at 17.70 km/h
Sunday 20°C / 31°C Sunny
Monday 22°C / 31°C Partly cloudy
Tuesday 19°C / 30°C Partly cloudy
Wednesday 21°C / 29°C Mostly cloudy
Thursday 21°C / 30°C Partly cloudy
Friday 21°C / 30°C Mostly sunny
Saturday 22°C / 28°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ