ہیڈلائنز


سندھ حکومت کا چینی باشندوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

 :کراچی 

سندھ حکومت نے شہر میں بینک اسکمنگ کے واقعات کے بعد چینی باشندوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کرلیا۔

 وزیر قانون سندھ  ضیا لنجار کا کہنا ہے کہ شہر میں بینک اسکمنگ کے واقعات کے پیش نظر سندھ حکومت نے چینی باشندوں کی رجسٹریشن  کا فیصلہ کیا ہے، چینی باشندوں کی رجسٹریشن سے متعلق قانون سازی کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھا جائے گا۔

ضیا لنجار کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں کے اعداد و شمار سندھ حکومت کے پاس نہیں ہیں اس لیے سندھ حکومت سندھ میں آنے والے چینی باشندوں کی رجسٹریشن کرنا چاہتی ہے۔وزیر قانون سندھ  نے کہا ہے کہ کرائے کے مکان میں رہنے والا ہر چینی شہری تھانے میں رجسٹریشن کرانے کا پابند ہوگا جب کہ غیر رجسٹرڈ چینی شہریوں کو محکمہ داخلہ سندھ سے این او سی لینا لازمی ہوگا

Clear

17°C

کراچی

Clear
Humidity: 49%
Wind: NNE at 28.97 km/h
Saturday 13°C / 25°C Sunny
Sunday 14°C / 25°C Sunny
Monday 19°C / 24°C Sunny
Tuesday 14°C / 22°C Sunny
Wednesday 12°C / 23°C Sunny
Thursday 16°C / 23°C Sunny
Friday 18°C / 23°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ