ہیڈلائنز


ایم کیو ایم چھوڑنے والے اراکین کو ڈی سیٹ کیا جائے، جو دوسری جماعتوں میں شامل ہوگئے ہیں

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی :ایم کیوایم پاکستان نے نو صوبائی ، دو قومی اسمبلی ارکان کےخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائرکیا، ریفرنس ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارکی جانب سے دائر کیا گیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے جن اراکین کیخلاف ریفرنس دائر کیا گیا، ان میں ارکان قومی اسمبلی آصف حسنین اور سلمان مجاہد جبکہ ارکان صوبائی اسمبلی میں دلاور خان ،محمود عبدالرزاق ،ارتضیٰ فاروقی ،ندیم رازی ،عارف مسیح بھٹی ،بلقیس مختیار،ارم عظیم شامل ہیں۔
ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ نامزد اراکین کو ڈی سیٹ کیا جائے، جو دوسری جماعتوں میں شامل ہوگئے ہیں۔
اراکین میں سے 10 نے پی ایس پی اور ایک نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکی۔
خیال رہے کہ حال ہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سلمان بلوچ نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق ستار سمیت تمام لوگ لندن رابطے میں ہیں، متحدہ نے پھر مہاجر صوبے کی سیاست شروع کردی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ کو نا اہل قرار دینے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا۔
خط میں کہا گیا تھا کہ ڈپٹی میئر کا پارٹی تبدیل کرنا الیکشن کمیشن کے قوانین کی خلاف ورزی ہے، بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوئے۔ قانون کے مطابق پارٹی چھوڑنے پر شخص عہدہ رکھنے کا اہل نہیں

Clear

17°C

کراچی

Clear
Humidity: 49%
Wind: NNE at 28.97 km/h
Saturday 13°C / 25°C Sunny
Sunday 14°C / 25°C Sunny
Monday 19°C / 24°C Sunny
Tuesday 14°C / 22°C Sunny
Wednesday 12°C / 23°C Sunny
Thursday 16°C / 23°C Sunny
Friday 18°C / 23°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ