ہیڈلائنز


ڈاکٹرعاصم کی حاضری سے استثنیٰ کی دخواست بھی منظور کرلی گئی

Written by | روزنامہ بشارت
کراچی: آصف زرداری کے قریبی دوست اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرعاصم کے خلاف میگا کرپشن کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ نے کہا ہے کہ سابق مشیرِ پیٹرولیم کے نجی بینک اکاؤنٹ سے لندن رقم منتقل ہوتی رہی ہے۔
 
میڈیا ذرائع کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں سابق مشیرِ پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران نجی بینک (یوبی ایل) کے ملازم مصباح الدین نے ڈاکٹرعاصم کے بیرون ملک کرنسی اکاؤنٹ کا ریکارڈ جمع کراتے ہوئے اپنا بیان بھی قلمبند کرایا۔ گواہ نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عاصم نے اپنے یو بی ایل اکاؤنٹ کے ذریعے مختلف اوقات میں حبیب بینک لندن برانچ میں رقم منتقل کی اور یہ رقم زیادہ تر غیرملکی کرنسی تھی جو 2012 کے بعد منتقل ہوئی۔
 
عدالت نے گواہ کے بیان پر ڈاکٹرعاصم کے وکیل سے 21 دسمبرکو دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی جب کہ ڈاکٹرعاصم کی حاضری سے استثنیٰ کی دخواست بھی منظور کرلی گئی۔
Mostly clear

20°C

کراچی

Mostly clear
Humidity: 80%
Wind: W at 35.40 km/h
Thursday 14°C / 26°C Sunny
Friday 15°C / 26°C Sunny
Saturday 13°C / 25°C Sunny
Sunday 15°C / 25°C Sunny
Monday 18°C / 23°C Scattered thunderstorms
Tuesday 18°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 13°C / 21°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ