ہیڈلائنز


پی پی پی بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی قیادت میں عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کاسلسلہ جاری رکھے گی

Written by | روزنامہ بشارت

حید ر آبا د: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی پی پی آئندہ عام انتخابات میںبھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت میں عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کاسلسلہ جاری رکھے گی۔وہ انڈس ہائی وے پر پیٹارو کیڈٹ کالج کے نزدیک جامشورو سے سہون تک دو رویہ سڑک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے- انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں64 کلو میٹرروڈ جامشورو سے مانجھندتک کا مکمل کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے کے لیے ہم نے ٹینڈر دےدیاہے جو کہ جنوری میں ہوگا یعنی ان تین ماہ میں مانجھند سے سہون تک کے روڈ کے لیے بھی کوششیں شروع کردی جائیں گی اور انشااللہ جلد ہم جامشورے سے سہون تک کے لیے دو رویہ روڈتکمیل مکمل کرلیں گے‘ روڈ کی تکمیل سے نہ صرف ضلع جامشورو، صوبہ سندھ بلکہ پاکستان کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ میرے والد نے جس کام کا آغازکیا تھا آج میں اس کام کومزید آگے بڑھاتے ہوئے ڈبل روڈ کرنے جارہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب اس روڈ کی تکمیل ہوجائے گی تو میں خود براستہ اس روڈ پر آ?ں گا۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ ہم جامشورو سے سہون تک دو رویہ روڈ کو نہ صرف اعلیٰ معیار کا روڈ بنائیں گے بلکہ ایسا روڈ بنائیں گے کہ لوگ اس کی مثالیں دیا کریں گے اور جس طرح میرے والدکے کاموں کو یاد کیا جاتا ہے میری بھی کوشش ہے کہ میرے کاموں کو بھی یاد کیا جائے -انہوں نے کہا کہ جامشورو کے کوہستان کے علاقے کے لیے ترقیاتی اسکیمیں زیر غور ہیں اوروہاں کے دور دراز کے دیہادتوں کے رہنے والوں کے لیے سولر انرجی واٹر سپلائی اسکیم بنائی گئی ہے جس سے وہاں کے لوگوں کو پانی فراہم کیاجائے گا۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ جامشورو پھاٹک پر پل تعمیر کیا جارہا ہے جس سے وہاں کے لوگوں کا ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی جامشورو میں جہاں پلوںاور انڈرپاس کی ضرورت ہوگی انہیں ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کیاجائے گا۔تقریب سے ایم این اے ملک اسدسکندراوروزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ڈاکٹرسکندر شورونے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ نے جامشورو سے سہون تک دو رویہ روڈ کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ جا مشورو سے سیہو ن تک سڑک کا افتتاح محترمہ بے نظیر بھٹو نے کہا تھا جو20 بر س گزرنے کے با وجو د ایک بہترین روڈ ہے جبکہ اس دور ران ٹریفک میں بھی اضا فہ ہوا ہے اس لئے طویل عرصہ سے سڑک کو دو رویہ کر نے کی ضرورت تھی ۔

Clear

17°C

کراچی

Clear
Humidity: 49%
Wind: NNE at 28.97 km/h
Saturday 13°C / 25°C Sunny
Sunday 14°C / 25°C Sunny
Monday 19°C / 24°C Sunny
Tuesday 14°C / 22°C Sunny
Wednesday 12°C / 23°C Sunny
Thursday 16°C / 23°C Sunny
Friday 18°C / 23°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ