ہیڈلائنز


بہن کوقتل کرنیوالی عدالت میں پیش

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی کی مقامی عدالت نے 16 سالہ لڑکی کے قتل کے الزام میں اس کی بہن اور دیگر ملزمان کو 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کی جانب سے کراچی کے ضلع ملیر کے علاقے سعود آباد میں 16 سالہ علینہ کے قتل کے الزام میں گرفتار اس کی بہن علوینہ اس کے منگیتر مظہر سمیت دیگر ملزمان احسن اور عباس کو
عدالت میں پیش کیا۔علینہ قتل کیس کے تفتیشی افسر (آئی او) نے عدالت میں پیش کیے گئے ریکارڈ میں نام درست نہیں لکھے تاہم جج کی نشاندہی پر انہوں نے ملزمان کے نام درست کردیے.تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کا میڈیکل کرانا باقی ہے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ایک روز سے میڈیا میں رپورٹس چلنے کے باوجود ملزمان کا میڈیکل کیوں نہیں کرایا گیا؟عدالت نے ملزمان کو 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے سے کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو ہدایت جاری کی کہ آئندہ سماعت پر کیس کا چلان پیش کیا جائے اور کیس کی مزید تفتیش کے بارے میں عدالت کو آگاہ کیا جائے.خیال رہے کہ چند روز قبل کراچی کے ضلع ملیر کے علاقے سعود آباد میں چاقو کے وار سے ایک 16 سالہ لڑکی علینہ کی ہلاکت کا واقعہ سامنے آیا تھا جس میں اس کی بڑی بہن بھی زخمی ہوگئی تھی۔پولیس کا اس واقعے کے حوالے سے کہنا تھا کہ واردات کے حوالے سے بڑی بہن کے بیان میں تضاد ہے تاہم تفتیش کی جارہی ہیں اور جلد اصل ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔دس دسمبر کو پریس کانفرنس کے دوران ایس ایس پی کورنگی نعمان صدیقی نے اس واقعے کی
تحقیقات میں پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مقتولہ کی بڑی بہن نے اپنے دوستوں کی مدد سے چھوٹی بہن کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا.
انہوں نے بتایا تھا کہ ملزمہ علوینہ نے اعتراف کیا کہ اس کے دوستوں نے مقتولہ علینہ کو پکڑا اور ملزمہ نے چھری سے اپنی سگی بہن کا گلا کاٹ کر اسے قتل کیا۔
بعد ازاں ملزمہ علوینہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران سگی بہن کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے مقتولہ پر الزام لگایا کہ وہ اور اس کا دوست اس کو بلیک میل کررہے تھے۔
یاد رہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمہ نے واقعے کو ڈکیتی کی واردات قرار دیتے ہوئے تفتیشی اہلکاروں کو بتایا تھا کہ اس کی بہن علینہ کو ڈاکوؤں نے گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کیا تھا

Clear

17°C

کراچی

Clear
Humidity: 49%
Wind: NNE at 28.97 km/h
Saturday 13°C / 25°C Sunny
Sunday 14°C / 25°C Sunny
Monday 19°C / 24°C Sunny
Tuesday 14°C / 22°C Sunny
Wednesday 12°C / 23°C Sunny
Thursday 16°C / 23°C Sunny
Friday 18°C / 23°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ