ہیڈلائنز


سربراہ پاک بحریہ کے حالیہ دورے کو پاک ترک جنگی تعاون کے لیے اہم قرار

Written by | روزنامہ بشارت

ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی ترکش فلیٹ ہیڈکوارٹرز آمد کے موقع پر ترکش فلیٹ نے ان کا شان دار استقبال کیا اور سلامی پیش کی۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق دورے کے دوران نیول چیف کی کمانڈر ترکش فلیٹ، کمانڈر آف ترکش نادرن سی ایریا سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، جہاں باہمی دل چسپی کے امور زیر بحث آئے۔
ان ملاقاتوں میں بحری اشتراکیت اور بحر ہند میں سیکیورٹی کی صورت حال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ کو ترکش فلیٹ کمانڈ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
نیول چیف نے گولکیک نیول شپ یارڈ اور ترکش نیوی کے جہاز کا بھی دورہ کیا اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا۔

Clear

17°C

کراچی

Clear
Humidity: 49%
Wind: NNE at 28.97 km/h
Saturday 13°C / 25°C Sunny
Sunday 14°C / 25°C Sunny
Monday 19°C / 24°C Sunny
Tuesday 14°C / 22°C Sunny
Wednesday 12°C / 23°C Sunny
Thursday 16°C / 23°C Sunny
Friday 18°C / 23°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ