ہیڈلائنز


پولیس نے ایم کیوایم لندن کے متعدد کارکنوں کی یادگار شہدا جانے کی کوشش ناکام بنادی

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کی جانب سے یادگار شہداء پر حاضری کے اعلان کے بعد عزیزآباد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔ 

 

پولیس نے عائشہ منزل سے لیاقت علی خان چوک جانے والے راستوں کو بند کر رکھا ہے جبکہ جناح گراؤنڈ اور نائن زیرو جانے والی سڑک بھی بند کردی گئی ہے۔

 

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل عرفان بلوچ کے مطابق یادگار شہداء اور اطراف میں 500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں اور ضرورت پڑنے پر مزید نفری بھی طلب کی جاسکتی ہے۔

عرفان بلوچ کے مطابق لیڈی پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئی ہیں۔

 

دوسری جانب یادگار شہداء کے باہر پولیس کی واٹر کینن بھی موجود ہے۔ 

 

ایم کیوایم لندن سے تعلق رکھنے والی بعض خواتین کی جانب سے یادگار شہدا جانے کی کوشش کی گئی جو علاقے میں تعینات لیڈی اہلکاروں نے ناکام بنادیا جب کہ پولیس نے ایک خاتون کو بھی حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ کارکنان کو کسی صورت یادگار شہداء جانے کی اجازت نہیں اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

 

 

Partly cloudy

22°C

کراچی

Partly cloudy
Humidity: 95%
Wind: W at 17.70 km/h
Sunday 20°C / 31°C Sunny
Monday 22°C / 31°C Partly cloudy
Tuesday 19°C / 30°C Partly cloudy
Wednesday 21°C / 29°C Mostly cloudy
Thursday 21°C / 30°C Partly cloudy
Friday 21°C / 30°C Mostly sunny
Saturday 22°C / 28°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ