ہیڈلائنز


لندن میئر صادق خان کا دورہ کراچی،مزار قائد پر حاضری

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی :لندن کے میئر صادق خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مزار قائد پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے پاکستانی نژاد میئر لندن صادق خان اسلام آباد اور لاہور کے دوروں کے بعد گزشتہ رات کراچی پہنچے۔

1579037-sk-1512719318-280-640x480

کراچی آمد پر کراچی کے میئر وسیم اختر، صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر سمیت دیگر حکام نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ مئیر لندن کی آمد کے موقع پر ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ ایئر پورٹ سے مئیر لندن صادق خان برطانوی قونصل خانے روانہ ہوئے۔

DQgX53hU8AERKtb

جمعہ کے روز لندن میئر صادق خان نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر، کراچی میئر اور برٹش کونسل کا عملہ بھی مزار قائد پر ان کے ہمراہ موجود تھے۔

 

مزار قائد پر حاضری کے بعد صادق خان گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات بھی کریں گے، اس کے بعد وہ گورنر ہاؤس میں دیئے جانے والے اعزازیئے میں شرکت کریں گے اور اسی شام واپس روانہ ہوجائیں گے۔

واضح رہے میئر لندن صادق خان واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے پاکستان پہنچیں، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

DQgX6EJVoAAk6F-

 

لندن کے میئر پاکستانی نژاد صادق خان کا یہ بحیثیت میئر پہلا پاک، بھارت مشترکا دورہ ہے۔ دورے کا آغاز انہوں نے تین دسمبر کو بھارتی شہر ممبئی پہنچ کر کیا۔ صادق خان کے لندن از اوپن کی تھیم سے شروع کیے گئے جنوبی ایشیائی کے پہلے دورے کا مقصد پاکستان اور بھارت کے ساتھ ثقافتی اور کاروباری تعاون بڑھانا ہے۔

dqgx5vkumaap5td-1512716877

Partly cloudy

22°C

کراچی

Partly cloudy
Humidity: 95%
Wind: W at 17.70 km/h
Sunday 20°C / 31°C Sunny
Monday 22°C / 31°C Partly cloudy
Tuesday 19°C / 30°C Partly cloudy
Wednesday 21°C / 29°C Mostly cloudy
Thursday 21°C / 30°C Partly cloudy
Friday 21°C / 30°C Mostly sunny
Saturday 22°C / 28°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ