ہیڈلائنز


اے ٹی ایم فراڈ کی مالیت کے تعین کیلئے تحقیقات شروع

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی : سٹیٹ بینک نے اے ٹی ایم مشینوں کے ذریعے ہونیوالے فراڈ کی مالیت کے تعین کیلئے تحقیقات شروع کردیں جبکہ تمام بینکوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اے ٹی ایم کیلئے مرکزی بینک کے تمام ایس او پیز پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے۔ ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق مذکورہ اے ٹی ایم فراڈ حبیب بینک
کی اے ٹی ایم مشینوں کے ذریعے کئے گئے ہیں جس میں کراچی اور اسلام آباد کی دو ،دو اے ٹی ایم شامل ہیں ،ابتدائی تحقیقات کے مطابق 600کے لگ بھگ اے ٹی ایمز کا ڈیٹا چوری کیا گیا جس کی مدد سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم کی ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں،دیگر بینکوں کے اے ٹی ایم کارڈ ہولڈرز بھی ایچ بی ایل کی ان چاروں اے ٹی ایمز سے رقم نکلوانے سے متاثر ہوئے ،اے ٹی ایمز کے ذریعے فراڈسے رقم نکلوانے کی ٹرانزیکشنز چین اور انڈونیشیا میں کی گئیں تاہم چین میں کی جانیوالی ٹرانزیکشن پکڑے جانے کے بعد اس فراڈ کی حقیقت سامنے آئی۔روزنامہ دنیا کی رپورٹ کے مطابق ترجمان سٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ اس فراڈ کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم بھی سرگرم ہے اور اس تمام معاملے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرنے کیلئے وسیع پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ بینکنگ انڈسٹری سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے انٹر نیٹ بینکنگ ، آن لائن شاپنگ اور ڈیبٹ کارڈ سے خریداری کرتے وقت صارفین کو زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور انہیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ کہیں ان کا ڈیٹا چوری یا کاپی نہ ہورہا ہو ،اے ٹی ایم سے صارفین کو رقم نکالتے وقت پن کوڈ لگاتے ہوئے بھی محتاط رہنا ہوگا۔

Mostly cloudy

18°C

کراچی

Mostly cloudy
Humidity: 95%
Wind: NW at 11.27 km/h
Tuesday 17°C / 29°C Partly cloudy
Wednesday 19°C / 30°C Mostly sunny
Thursday 19°C / 29°C Partly cloudy
Friday 18°C / 28°C Partly cloudy
Saturday 21°C / 25°C Sunny
Sunday 20°C / 29°C Partly cloudy
Monday 20°C / 29°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ