ہیڈلائنز


مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی: رینجرز اور پولیس نے کارروائیوں کے دوران 14 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کے ان کے قبضے اسے اسلحہ، نقدی اور زیورات برآمد کرلیے۔
دوسری جانب ڈاکس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان عبدالسلام اور مشتاق صادق سے اسلحہ برآمد کیا ہے جبکہ ملیر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔
بریگیڈ پولیس نے کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 4 اسٹریٹ کرمنل گرفتارکرلیے، ملزمان میں اصغرعلی ،اسلم ،سہیل ،انوارحسین شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کےقبضےسے 4 پستول،گولیاں،2موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ گرفتارملزمان پہلے بھی جیل جا چکےہیں۔
ادھر کراچی کےعلاقے ماڈل کالونی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں شیخ جاوید اورعثمان احمد شامل ہیں۔

Sunny

23°C

کراچی

Sunny
Humidity: 25%
Wind: NE at 28.97 km/h
Friday 14°C / 23°C Mostly sunny
Saturday 14°C / 23°C SP_WEATHER_BREEZY
Sunday 16°C / 26°C SP_WEATHER_BREEZY
Monday 18°C / 26°C SP_WEATHER_BREEZY
Tuesday 17°C / 28°C Mostly sunny
Wednesday 18°C / 28°C Sunny
Thursday 20°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ