ہیڈلائنز


میرا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے عدالت نے احکامات دیئے

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی : وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کےحکم پر ان کا نام نکالا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیپلز پارٹی کراچی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ایگزٹ کنٹرول کسٹ سے نکال دیا ہے، وزارت داخلہ نے یہ اقدام سپریم کورٹ کے حکم پر کیا، پی پی رہنما کا نام ایک ماہ کیلئے ای سی ایل سے نکالا گیا ہے۔
میرا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے عدالت نے احکامات دیئے، ذاتی کام کیلئے نہیں علاج کیلئے بیرون ملک جانا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ صرف ایک ماہ کیلئے میرانام ای سی ایل سے نکالنا وزارت داخلہ کی بدنیتی ہے، حکومت کے اس اقدام کی سختی سے مذمت کرتا ہوں، ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ مختلف ہتھکنڈوں سے پارٹی اورمجھ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ میں ڈاکٹر عاصم کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی سماعت کے موقع پر موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈاکٹر عاصم علاج کیلئے بیرون ملک جانا ہے لہٰذا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔

Cloudy

21°C

کراچی

Cloudy
Humidity: 95%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Saturday 20°C / 26°C Mostly sunny
Sunday 18°C / 31°C Mostly sunny
Monday 22°C / 31°C Mostly cloudy
Tuesday 21°C / 31°C Mostly sunny
Wednesday 20°C / 32°C Partly cloudy
Thursday 20°C / 31°C Partly cloudy
Friday 22°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ