ہیڈلائنز


عدم حاضری ، ایس ایس پی راﺅ انوار کی گرفتاری کا حکم

Written by | روزنامہ بشارت

سٹی کورٹ میں سلیم شہزاد کے خلاف جلاو گھیراو، قتل اور ہنگامہ آرائی کے معاملہ پر سماعت ہوئی، سماعت میں ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار اور ڈی ایس پی خالد کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات گواہوں کی عدم حاضری پر التوا کا شکار ہورہے ہیں، عدالت نے کہا کہ ایس ایس پی راو انوار کو متعدد بار پیش ہونے کے نوٹسسز جاری کئے جاچکے ہیں،نوٹس تعمیل ہونے کے باوجود وہ پیش نہیں ہورہے۔

جس پر ایڈیشنل اینڈ سیشن جج شرقی نے ایس ایس پی راو انوار، ڈی ایس پی خالد سمیت دیگر اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ڈی آئی جی شرقی کو حکم دیا ہے کہ راﺅ انوار اور ڈی ایس پی سمیت دیگر اہلکاروں کو ہتھکڑی لگاکر 25 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

بعد ازاں لیم شہزاد کے خلاف جلاو گھیراو، قتل اور ہنگامہ آرائی کے معاملہ پر سماعت گواہوں کی عدم حاضری پر 25 نومبر تک ملتوی کردی۔

 

Sunny

23°C

کراچی

Sunny
Humidity: 25%
Wind: NE at 28.97 km/h
Friday 14°C / 23°C Mostly sunny
Saturday 14°C / 23°C SP_WEATHER_BREEZY
Sunday 16°C / 26°C SP_WEATHER_BREEZY
Monday 18°C / 26°C SP_WEATHER_BREEZY
Tuesday 17°C / 28°C Mostly sunny
Wednesday 18°C / 28°C Sunny
Thursday 20°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ