ہیڈلائنز


آزادی کے ستر سال بعد بھی پاکستان بھر میں دو کروڑ سےزائد بچے تاحال تعلیم سےمحروم

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی : پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بچوں کے لیے صحت و تعلیم کی سہولیات بہتربنانےکی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاعالمی یوم اطفال پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچے ہمارے ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، ریاست اور والدین بچوں کوتحفظ اور آگے بڑھنےکے مواقع فراہم کریں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بچوں کے تحفظ کے لیے انقلابی اقدامات کیے، پولیواوردیگر بیماریوں سے حفاظتی ویکسی نیشن کی شروعات کی گئی۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں انٹرمیڈیٹ تک تعلیم مفت ہے، طلباکی داخلہ و امتحانی فیس کے اخراجات سندھ حکومت اٹھاتی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ بچوں کے لیے صحت و تعلیم کی سہولیات بہتربنانےکی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کا دن آج منایا جا رہا ہے، آزادی کے ستر سال بعد بھی پاکستان بھر میں دو کروڑ سےزائد بچے تاحال تعلیم سےمحروم ہیں

Clear

17°C

کراچی

Clear
Humidity: 47%
Wind: NE at 22.53 km/h
Thursday 14°C / 23°C Sunny
Friday 13°C / 23°C Sunny
Saturday 15°C / 23°C SP_WEATHER_BREEZY
Sunday 16°C / 25°C SP_WEATHER_BREEZY
Monday 18°C / 27°C SP_WEATHER_BREEZY
Tuesday 18°C / 27°C Partly cloudy
Wednesday 18°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ