ہیڈلائنز


پہلی بار آن لائن نظام کے ذریعے داخلوں کا آغاز

Written by | روزنامہ بشارت

جامعہکراچی کی تاریخ میں پہلی بار آن لائن نظام کے ذریعے داخلوں کا آغاز کیا گیاہے جس کے ذریعے طلبہ بغیر کسی پریشانی کے اپنے گھروں میںکمپیوٹر اور انٹر نیٹ کے ذریعے مستفید ہوسکتے ہیں،خواہشمند طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لیے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہے۔

بیچلرزپروگرام میں اپلائیڈ فزکس،بائیوٹیکنالوجی ،بزنس ایڈمنسٹریشن ،کیمیکل انجینئرنگ ،کامرس ،کمپیوٹر سائنس،اکنامکس، ایجوکیشن، انگلش،انوائرمینٹل اسٹڈیز،فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، انٹرنیشنل ریلیشنز ،ماسکمیونیکشن، میتھمیٹکس، مائیکرو بائیولوجی،پبلک ایڈمنسٹریشن، اسپیشل ایجوکیشن ،ٹیچرز ایجوکیشن(بی ایڈ) جبکہ ماسٹرز پروگرام میں بزنس ایڈمنسٹریشن،کامرس، اکنامکس، ایجوکیشن، انگلش، انوائرمینٹل اسٹڈیز،ماس کمیونیکشن، مائیکرو بائیولوجی، پبلک ایڈمنسٹریشن،پبلک پالیسیاورٹیچرز ایجوکیشن بی ایڈ شامل ہیں،ان تمام شعبہ جات میں داخلہ ٹیسٹکی بنیاد پر دیے جائیں گے۔

شیخالجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے جامعہ کراچی کے نظام کو آن لائن کرنے کا اعلان کیا تھا اور مذکورہ داخلہ پالیسی اسی کی ایک کڑی ہے،اس موقع پر شیخالجامعہ پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماریاولین ترجیح طلبہ کو بہتراورمعیاری سہولت کی فراہمی ہے اور مذکورہ داخلوں کے آن لائن ہونے سے ان کو لمبی قطاروں کی مشکلات سے نجاتملے گی،آنے والے وقتوں میں جامعہ کے دیگر معاملات میں بھی آن لائن نظام کو متعارف کرایا جائے گاجس سے طلبہ ،اساتذہ اور ملازمین مستفید ہوسکیں گے

مخصوصنشستوں اور سیلف فائیننس پر داخلے کے خواہش مند طلبہ وطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بیچلرز،ماسٹرز، ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگوایوننگ پروگرام) اور ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کا داخلہ فارم جمع کرائیں اور داخلہ ٹیسٹمیں لازماً شرکت کریں بصورت دیگر انھیں داخلے کے لیے اہل نہیں سمجھا جائے گا،ڈاکٹر آف فارمیسی اور ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی میں داخلے کے لیے انٹر پری میڈیکل یا مساوی امتحان میں کم ازکم 60 فیصد مارکس حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات داخلہ فارم جمع کرانے کے اہل ہوں گے،واضح رہے کہ گریس یا کنڈونیشن مارکس کے حامل طلبہ کے داخلے زیر غور نہیں لائے جائیں گے

Clear

17°C

کراچی

Clear
Humidity: 47%
Wind: NE at 22.53 km/h
Thursday 14°C / 23°C Sunny
Friday 13°C / 23°C Sunny
Saturday 15°C / 23°C SP_WEATHER_BREEZY
Sunday 16°C / 25°C SP_WEATHER_BREEZY
Monday 18°C / 27°C SP_WEATHER_BREEZY
Tuesday 18°C / 27°C Partly cloudy
Wednesday 18°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ