ہیڈلائنز


ڈ اکٹر نوشاد شیخ کا قاتل گرفتار

Written by | روزنامہ بشارت

حیدرآباد: ایم کیوایم پاکستان کے رہنماڈ اکٹر نوشاد شیخ کا قاتل گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹرنوشاد شیخ کا قاتل پکڑا گیا ۔ ملزم شاہد ڈانسرکو حالی روڈ تھانے کی حدود سے گرفتارکیا گیا۔
حیدرآبادپولیس پریس کانفرنس میں ملزم کی گرفتاری ظاہرکرے گی۔
یاد رہے کہ 25 اکتوبر کو ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر نوشاد کو نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔
اکٹرنوشادعرف دانش کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا، جب وہ بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس گھر آرہے تھے، حملہ آوربغیرہیلمٹ تھے، ڈاکٹر نوشاد کو پانچ گولیاں لگیں۔
خیال رہے کہ ایم کیو ایم کے مقتول رکن ڈاکٹر نوشاد حیدرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے ایک سیکٹر کے امور دیکھ رہے تھے جبکہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے قریبی ساتھی تصور کیے جاتے تھے۔

Clear

17°C

کراچی

Clear
Humidity: 47%
Wind: NE at 22.53 km/h
Thursday 14°C / 23°C Sunny
Friday 13°C / 23°C Sunny
Saturday 15°C / 23°C SP_WEATHER_BREEZY
Sunday 16°C / 25°C SP_WEATHER_BREEZY
Monday 18°C / 27°C SP_WEATHER_BREEZY
Tuesday 18°C / 27°C Partly cloudy
Wednesday 18°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ