ہیڈلائنز


ڈرگ روڈ پر پل کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی میں شارع فیصل پر واقع ڈرگ روڈ فلائی اوور کو مرمت کے باعث تین ماہ تک مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے شدید ٹریفک جام ہے اور کام پر جانے والے شہریوں کو سخت پریشانی اور اذیت کا سامنا ہے۔

ملیر، راشد منہاس روڈ اور گلستان جوہر سے شارع فیصل جانے والے افراد کےلئے ناتھا خان پل کے نیچے بنایا گیا راستہ بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل آیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے ملیر سے راشد منہاس روڈ جانے والی ٹریفک کو کارساز سے ڈالمیا روڈ کا راستہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسٹیڈیم روڈ سے کارساز اور شارع فیصل کا راستہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پل کا تعمیراتی کام تاحال شرع نہیں ہوسکا ہے جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام کو بروقت مطلع نہ کیے جانے کے باعث اسٹار گیٹ سے کارساز تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور بدترین ٹریفک جام کے باعث سیکڑوں افراد پھنس گئے۔

Mostly sunny

26°C

کراچی

Mostly sunny
Humidity: 58%
Wind: SW at 22.53 km/h
Sunday 20°C / 31°C Sunny
Monday 22°C / 31°C Mostly cloudy
Tuesday 19°C / 30°C Partly cloudy
Wednesday 21°C / 30°C Partly cloudy
Thursday 21°C / 30°C Partly cloudy
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 21°C / 29°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ