ہیڈلائنز


عارف علوی نے ممتازبھٹوکی تحریک انصاف میں شمولیت خوش آئند قرار

Written by | روزنامہ بشارت

پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی کی زیرقیادت وفد نے ممتاز بھٹو سے ملاقات کی ، عارف علوی نے ممتازبھٹوکی تحریک انصاف میں شمولیت خوش آئند قراردی۔

ممتاز بھٹو کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف عارف نے ممتاز بھٹو کو پارٹی میں ذم ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پر زرداری کا قبضہ ہے، سندھ کے اصل وارث ممتاز بھٹو ہیں ، سندھ سے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

اس موقع پر ممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں شامل ہونےکافیصلہ سوچ سمجھ کرکیا، پی ٹی آئی کا جھنڈا ساتھ لیکر آئے ہیں، شخصیت کی وجہ سے نہیں نظریات کی بنا پر شامل ہوئے ہیں، سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتی اور دھوکے ہوئےہیں، پیپلزپارٹی اب بھٹو کی پارٹی نہیں رہی۔

ممتاز بھٹو نے مزید کہا کہ حکومت کی مشینری کو نجی مشینری بنادی گئی ہے، بیوروکریسی عوام کے بجائے آصف زرداری کی خدمت کررہی ہے، بیوروکریسی عوام کےبجائےآصف زرداری کی خدمت کررہی ہے، اب عوام مایوس نہ ہوں تمام.مسائل تحریک انصاف حل کریگی۔

Clear

15°C

کراچی

Clear
Humidity: 48%
Wind: NNE at 22.53 km/h
Friday 16°C / 27°C Sunny
Saturday 16°C / 27°C Sunny
Sunday 18°C / 30°C Sunny
Monday 18°C / 29°C Sunny
Tuesday 17°C / 27°C Mostly sunny
Wednesday 17°C / 28°C Sunny
Thursday 18°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ