ہیڈلائنز


قومی و صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہوجائے گی، فاروق ستارکی دھمکی

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ اگر متحدہ کے ارکان اسمبلی کی وفاداریاں تبدیل کرانے کا سلسلہ جاری رہا تو تمام ارکان اسمبلی سینٹ،قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہو جائیں گے،کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اب فیصلے کی گھڑی آ گئی ہے کہ دنیا کو بتایا جائے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، ان کا کہنا تھاکہ ہمارے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی وفاداریاں تبدیل کرانے کی کوشش ایم کیو ایم کو سینٹ سے نکالنے کی سازش ہے ۔فاروق ستار کا کہناتھا کہ پی ایس پی کے قیام پر ہمارے ارکان اسمبلی کی شمولیت اپنی مرضی سے جانے کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے لیکن اب یہ گمان ہے کہ ایم کیو ایم کے ارکان صوبائی اسمبلی کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی وفاداری کو تبدیل کریں ،وہ ایم کیو ایم کو چھوڑیں کسی اور جماعت میں شمولیت اختیار کریں جو ناقابل فہم اور ناقابل قبول ہے۔
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ اگرکسی ارکان اسمبلی کو تحفظات ہیںیا آپ کووفاداری تبدیل کرنے کیلئے فون آ رہے ہیں تب بھی بتائیں ، ہم آپ کے شکایات کا ازالہ نہ کریں یا دباﺅ سے دنیا کو آشکار نہ کریں یاوزیراعظم یا آرمی چیف تک آپ کے تحفظ نہ پہنچائیں تو جو چور کی سزا وہ میری سزا ہے۔فاروق ستار کا کہنا تھاکہ کہیں اگرکوئی بھولے بسرے سے اس طرح کا عمل کر رہا ہے تو کیا یہ کوئی پالیسی ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ یہ نہ وزیراعظم نہ آرمی چیف اور نہ صوبائی حکومت کی پالیسی نہیں ہو سکتی ہے،ہاں جو بتا کر جائے گا اس کی عزت میں اضافہ ہو گا ۔میں نے تمام ارکان اسمبلی کو پیغام دے دیا ہے اس کے باوجود اگر کوئی رکن اسمبلی کسی دوسری جماعت میں جاتا ہے تو میں یہ سوچنے پر حق بجانب ہوں گا کہ وہ دباﺅ میں جا رہا ہے یاانہیں بلیک میل کیا جا رہا ہے ۔
فاروق ستار نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اب اگر کسی سینٹرز یا رکن اسمبلی کو اٹھا کر کسی دوسرے فورم میںبھجوایا جاتا ہے تو ہم تمام سینٹرز اور ارکان اسمبلی سے مستعفی ہو جائیں گے اور ہم نے تمام ارکان سے استعفیٰ لے لئے ہیں ،انہوںنے کہا کہ ارکان اسمبلی کی وفاداری تبدیلی کا براہ راست اثر آئندہ آنے والے سینٹ کے انتخابات سے ہے اور ارکان اسمبلی کی وفاداریاں تبدیل کرکے ہماری سینٹ سے نمائندگی ختم کرنے کی سازش ہو رہی ہے ۔

Sunny

21°C

کراچی

Sunny
Humidity: 60%
Wind: NE at 22.53 km/h
Monday 22°C / 30°C Mostly cloudy
Tuesday 19°C / 30°C Partly cloudy
Wednesday 20°C / 29°C Partly cloudy
Thursday 21°C / 30°C Partly cloudy
Friday 20°C / 30°C Sunny
Saturday 22°C / 31°C Mostly sunny
Sunday 22°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ