ہیڈلائنز


سلمان مجاہد کے الزامات کے جواب میں ارم عظیم فاروقی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیا

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی: تحریک انصاف چھوڑنے والی رہنما ارم عظیم فاروقی نے سلمان مجاہد بلوچ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مزہ آ گیا، کھسیانی بلی کھمبا نوچے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ سلمان! کرپشن کا ریکارڈ نکالو ناں، کچھ اپنا بھی بتاو¿، اتنا پیسہ کہاں سے بنایا؟ ان کا کہنا تھا کہ آخر غصہ کس بات کا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے مافیا کو میں نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے آشکار کیا، عوام کو انہیں نکال باہر کرنا چاہئے۔
واضح رہے کہ سلمان مجاہد نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ارم عظیم فاروق ستار کی چہیتی ہیں، ارم عظیم کیلئے ہوٹل میں فاروق ستار کے نام سے کمرہ بک ہوتا ہے، فاروق ستار اور فیصل سبزواری کو ڈسٹرکٹ ایسٹ سے پیسے ملتے ہیں، وسیم اختر کو کے ایم سی، خواجہ اظہار کو نارتھ کراچی سے پیسے ملتے ہیں۔

Mostly sunny

26°C

کراچی

Mostly sunny
Humidity: 58%
Wind: SW at 22.53 km/h
Sunday 20°C / 31°C Sunny
Monday 22°C / 31°C Mostly cloudy
Tuesday 19°C / 30°C Partly cloudy
Wednesday 21°C / 30°C Partly cloudy
Thursday 21°C / 30°C Partly cloudy
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 21°C / 29°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ