ہیڈلائنز


جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز کا آپریشن کامیابی سے جاری

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی : رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر سمیت 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے.

تفصیلات کے مطابق قیام امن کے لیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سندھ کا رینجرز کا آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور تازہ مار چھاپا مار کارروائی میں کراچی کے مختلف کےعلاقوں سے دہشت گردی میں ملوث 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا.

ترجمان رینجرز کے مطابق درخشاں کے علاقے سے ایم کیو ایم لندن کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے ملزم اکرم عرف گنجا کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا.

ترجمان رینجرز نے کہا علاوز ازیں پریڈی کے علاقے سے چوری کی گاڑی کی خرید وفروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ پریڈی کے علاقے سے 2 ڈکیتوں کو حراست میں لیا گیا ہے جو ڈکیتی کے کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے.

گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جنہوں نے دوران تفتیش اپنے کالے کرتوتوں کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے جرائم سے تفتیشی افسر کو آگاہ کیا

Sunny

17°C

کراچی

Sunny
Humidity: 43%
Wind: NNE at 17.70 km/h
Friday 16°C / 27°C Sunny
Saturday 16°C / 27°C Sunny
Sunday 18°C / 30°C Sunny
Monday 18°C / 29°C Sunny
Tuesday 17°C / 27°C Mostly sunny
Wednesday 17°C / 28°C Sunny
Thursday 18°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ