ہیڈلائنز


وائس فار مسنگ پرسنز کے کنوینر اور انسانی حقوق کے کارکن پنہل ساریو واپس گھر پہنچ گئے

Written by | روزنامہ بشارت

چار اگست کو وائس فار منسگ پرسنز آف سندھ کی ڈپٹی کنوینر سورٹھ لوہر نے بی بی سی کو بتایا کہ پنہل ساریو شہر میں ادبی اور علمی سرگرمیوں کے مرکز ’خانہ بدوش‘ گئے تھے، جہاں سے وہ اپنے دوست کے ساتھ کار میں واپس آ رہے تھے کہ شام سات اور آٹھ بجے کے درمیان انھیں اٹھا لیا گیا۔

پنھل ساریو کی بیٹی ماروی ساریو نے  اپنے والد کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس وقت آرام میں ہیں اس لیے بتا نہیں سکتے کہ انہیں کس نے حراست میں لیا اور کیسے رہا کیا۔

چار اگست کو وائس فار منسگ پرسنز آف سندھ کی ڈپٹی کنوینر سورٹھ لوہر  پنہل ساریو شہر میں ادبی اور علمی سرگرمیوں کے مرکز ’خانہ بدوش‘ گئے تھے، جہاں سے وہ اپنے دوست کے ساتھ کار میں واپس آ رہے تھے کہ شام سات اور آٹھ بجے کے درمیان انھیں اٹھا لیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ ’ایک ڈبل کیبن گاڑی میں سوار چار افراد جنھوں نے سیاہ رنگ جیسا لباس پہن رکھا تھا، پنہل ساریو کی گاڑی کو روکا اور انھیں زبردستی اپنی گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔‘

ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ نے واضح کیا کہ پنہل ساریو پولیس کی زیر حراست نہیں ہیں۔

سندھ میں ایک درجن سے زائد سیاسی کارکن لاپتہ ہیں، جن میں جئے سندھ متحدہ محاذ اور جئے سندھ قومی محاذ آریسر گروپ کے کارکن شامل ہیں۔

پنہل ساریو نے پچھلے دنوں وائس فار مسنگ پرسنز کی بنیاد رکھ کر لاپتہ افراد کی خاندانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا تھا۔

انھوں نے حیدرآباد اور کراچی میں کئی روز تک بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جبکہ گذشتہ حیدر آباد سے کراچی تک پیدل لانگ مارچ بھی کیا تھا۔

پنہل ساریو طالب علمی کے زمانے سے سندھ کی سیاست میں سرگرم رہے۔ انھوں نے جئے سندھ تحریک سے سیاست کی ابتدا کی بعد میں سندھ ترقی پسند پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور تقریبا ایک دہائی کے بعد سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔

انھوں نے سندھ میں کسانوں کے حقوق کے لیے سندھ ہاری تنظیم کی بنیاد ڈالی اور دیگر تنظیموں کے ساتھ ٹیننسی ایکٹ میں ترامیم کے لیے حیدر آباد سے کراچی تک کسانوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ لانگ مارچ کیا۔

Clear

15°C

کراچی

Clear
Humidity: 48%
Wind: NNE at 22.53 km/h
Friday 16°C / 27°C Sunny
Saturday 16°C / 27°C Sunny
Sunday 18°C / 30°C Sunny
Monday 18°C / 29°C Sunny
Tuesday 17°C / 27°C Mostly sunny
Wednesday 17°C / 28°C Sunny
Thursday 18°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ