ہیڈلائنز


دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ شروع کردیا ہے

Written by | روزنامہ بشارت

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کمشنر کراچی کو ارسال کردہ ایک خط میں ایک بار پھر ڈیری فارمرز کی مالی مشکلات اور ڈیری فارمنگ کا کاروبار منافع بخش نہ رہنے کی وجہ سے پیداوار میں کمی بتاتے ہوئے نئی قیمتوں کے تعین کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر کی جانب سے کمشنر کراچی کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 31 مارچ 2017کو دودھ کی مقرر کردہ 74.50 روپے فی لیٹر ڈیری پرائس لاگت سے کم ہے جس کی وجہ سے ڈیری فارمرز کو نقصان کا سامنا ہے ڈیری فارمز کی بڑی تعداد فارم بند کرکے شہر سے باہر منتقل ہورہے ہیں جس کی وجہ سے کراچی میں دودھ کی طلب پوری کرنے کے لیے غیرمعیاری ملاوٹ شدہ ، خشک اور ڈبہ بند دودھ کا استعمال بڑھ رہا ہے خط میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ بعض عناصر دودھ کی کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کیمیکل سے تیار کردہ جعلی دودھ بھی فروخت کررہے ہیں۔

ایسوسی ایشن نے کراچی میں بھینس اور گائے کے دودھ کے لیے الگ الگ قیمت مقرر کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔

Sunny

17°C

کراچی

Sunny
Humidity: 43%
Wind: NNE at 17.70 km/h
Friday 16°C / 27°C Sunny
Saturday 16°C / 27°C Sunny
Sunday 18°C / 30°C Sunny
Monday 18°C / 29°C Sunny
Tuesday 17°C / 27°C Mostly sunny
Wednesday 17°C / 28°C Sunny
Thursday 18°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ