ہیڈلائنز


عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے

Written by | روزنامہ بشارت

ملک کی سیاسی صورتحال پر اپنے ویڈیو بیان میں صوبائی وزیرسندھ منظور وسان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ادوار میں جب بھی کسی آمر نے جمہوریت پر قبضہ کیا تو ایک 2 جماعتیں مارشل لا کے ساتھ کھڑی ہوجاتی تھیں تاہم ملک میں اب مارشل لا کے امکانات ختم ہوگئے ہیں، تمام جماعتوں کو مل کر جمہوریت کو بچانے کے لئے سوچنا ہوگا اور تصادم کی صورتحال سے گریز کرنا چاہئے اگر اب عمران خان نے دھرنا دیا تو حالات بگڑ جائیں گے۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے لیکن جب بھی انتخابات ہوئے پیپلزپارٹی تیار ہے اورجیت ہمارا مقدر بنے گی۔  بے نظیر بھٹو کا قتل عالمی قوتوں کی سازش تھی، 18 اکتوبر اور 27 دسمبر کے تانے بانے آپس میں ملتے ہیں، سابق صدر پرویز مشرف کو وطن واپس بلوا کر ان سانحات کی تحقیقات کی جائیں جب سیاستدانوں کا احتساب ہورہا ہے تو پرویزمشرف کا بھی ہونا چاہئے مجھے یقین ہے کہ ایک دن ضرور شہید بے نظیر کے قاتل سامنے آئیں گے۔

Mostly sunny

26°C

کراچی

Mostly sunny
Humidity: 58%
Wind: SW at 22.53 km/h
Sunday 20°C / 31°C Sunny
Monday 22°C / 31°C Mostly cloudy
Tuesday 19°C / 30°C Partly cloudy
Wednesday 21°C / 30°C Partly cloudy
Thursday 21°C / 30°C Partly cloudy
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 21°C / 29°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ