ہیڈلائنز


نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی: نیپرا نے کے الیکڑک صارفین کے ٹیرف میں 75 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کردیا ہے۔

 نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے 7 سالہ ٹیرف کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق کے الیکٹرک کو 7 برس میں 258 ارب روپے سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دینے کے علاوہ ٹیرف میں 75 پیسے فی یونٹ تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق کے الیکٹرک کے لیے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے جب کہ کے الیکٹرک کے لیے ایل این جی سے بجلی کی پیداوار بھی ٹیرف پر اثر انداز ہوئی۔

 دستاویزات کے مطابق نیپرا نے گزشتہ سال کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی تھی جس پر کراچی چیمبر آف کامرس اور دیگر فریقوں نے ملٹی پرپز ٹیرف کے لیے کے الیکڑک کی درخواست کی مخالفت کی تھی۔
Mostly cloudy

18°C

کراچی

Mostly cloudy
Humidity: 95%
Wind: NW at 11.27 km/h
Tuesday 17°C / 29°C Partly cloudy
Wednesday 19°C / 30°C Mostly sunny
Thursday 19°C / 29°C Partly cloudy
Friday 18°C / 28°C Partly cloudy
Saturday 21°C / 25°C Sunny
Sunday 20°C / 29°C Partly cloudy
Monday 20°C / 29°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ