ہیڈلائنز


نوازشریف عمران خان سے نہیں جیل سے ڈرتے ہیں، منظور وسان

Written by | روزنامہ بشارت

خیرپور: سندھ کے وزیر صنعت اور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ نوازشریف اب بیرون ملک گئے تو وطن واپس نہیں آئیں گے کیوں کہ وہ عمران خان سے نہیں جیل سے ڈرتے ہیں۔

خیرپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منظور وسان نے ایک بار پھر پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر کا مہینہ سیاست اور موسم کے اعتبار سے گرم رہے گا، اس ماہ بہت سے اہم اور بڑے فیصلے متوقع ہیں اور سیاستدانوں کے لئے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ جب نوازشریف لندن میں تھے تو میں نے کہا تھا کہ وہ وطن واپس ضرور آئیں گے لیکن اب کہتا ہوں کہ وہ بیرون ملک گئے تو وطن واپس نہیں آئیں گے، نوازشریف عمران خان سے نہیں جیل سے ڈرتے ہیں۔ 2018 میں عام انتخابات کا امکان نہیں، اگر آئندہ سال الیکشن ہوئے تو دیر لگے گی اور اس میں پیپلز پارٹی سندھ سمیت وفاق میں حیران کن نتائج دے گی۔

Mostly sunny

26°C

کراچی

Mostly sunny
Humidity: 58%
Wind: SW at 22.53 km/h
Sunday 20°C / 31°C Sunny
Monday 22°C / 31°C Mostly cloudy
Tuesday 19°C / 30°C Partly cloudy
Wednesday 21°C / 30°C Partly cloudy
Thursday 21°C / 30°C Partly cloudy
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 21°C / 29°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ