ہیڈلائنز


کراچی ملک کا معاشی حب ہے اور اس کی تجارتی سرگرمیوں میں بوہری کمیونٹی کا اہم کردار ہے

Written by | روزنامہ بشارت

گورنر سندھ محمد زبیر نے داو دی بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین سے طاہری مسجد صدر میں ملاقات کی اور محرم الحرام کی مجلس میں بھی شرکت کی، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور میئر کراچی وسیم اختر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات کے دوران صوبہ کی تعمیر و ترقی میں بوہری برادری کے کردار،امن و امان کی قیام میں کمیونٹی کی بھرپور مدد اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے ایک طویل عرصہ کے بعد بوہری کمیونٹی کے سربراہ کی محرم الحرام میں کراچی آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی کراچی میں محرم الحرام کی مجالس منعقد کریں گے، بوہری کمیونٹی صوبہ کی نہایت پر امن برادری ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سیدنا صاحب کی کراچی آمد شہر میں امن و امان کی بہتر صورتحال کی عکاس ہے، کراچی ملک کا معاشی حب ہے اور اس کی تجارتی سرگرمیوں میں بوہری کمیونٹی کا اہم کردار ہے، ملک کی ترقی کراچی کی ترقی میں مضمر ہے جبکہ امن و امان کے قیام کے بعد صوبہ میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے انتہائی سازگار ماحول میسر ہے۔

سیدنا مفضل سیف الدین نے کہا کہ ایک طویل عرصہ کے بعد کراچی میں محرم کی مجالس سے خطاب پر وہ خوش ہیں کیونکہ ان کے دادا اور والد بھی کراچی میں مجالس سے خطاب کرچکے ہیں، پورے ملک خصوصاً کراچی میں امن کی بحالی کے لئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

SP_WEATHER_BREEZY

18°C

کراچی

SP_WEATHER_BREEZY
Humidity: 34%
Wind: NE at 46.67 km/h
Monday 17°C / 25°C SP_WEATHER_BREEZY
Tuesday 16°C / 28°C Sunny
Wednesday 17°C / 29°C Sunny
Thursday 17°C / 29°C Partly cloudy
Friday 17°C / 29°C Partly cloudy
Saturday 16°C / 25°C Sunny
Sunday 15°C / 24°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ