ہیڈلائنز


یونیورسٹی روڈ پر پینے کے صاف پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی کے شہری صاف اور میٹھے پانی کے لیے ترستے ہیں ، گھروں میں پانی آتا نہیں جب کہ سڑکوں پر ضائع ہوتا رہتا ہے، کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر 30 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی جس کے باعث لاکھوں گیلن صاف پانی ضائع ہوگیا، تاہم واٹر بورڈ کا عملہ غائب ہے، اطلاع کرنے کے باوجود کوئی بھی پائپ لائن کی مرمت کرنے نہیں آیا، شہری واٹراینڈ سیوریج بورڈ کی ناہلی پر سخت پریشان ہیں، سڑک پر پانی بہنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے اور ٹریفک جام ہوگیا ہے۔

کراچی ان دنوں کچرے کا ڈھیر بناہوا ہے کہیں سیوریج کا تو کہیں پینے کا پانی سڑکوں کی تباہی کا باعث بن رہا ہے ، واٹر بورڈ شہریوں کو پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوگیا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ جتنا نقصان کراچی کو واٹر بورڈ نے پہنچایا اتنا کسی ادارے نے نہیں پہنچایا، یہاں لوگوں کو پینے کا پانی میسر نہیں ہے اور پائپ لائن پھٹ جانے کے باعث لاکھوں گیلن صاف اور میٹھا پانی ضائع ہوگیا لیکن واٹر بورڈ کوکوئی فکر نہیں اگر انہیں فکر ہوتی تو کوئی نہ کوئی یہاں پائل لائن کی مرمت کے لیے موجود ہوتا۔

یونیورسٹی روڈ پر 30 اور 72 انچ قطر کی پائپ لائنیں پھٹنے کا واقعات اب روز کا معمول بن گئے ہیں جس کی وجہ سے شہری آئے دن مشکلات کا شکار رہتے ہیں۔

 

Sunny

32°C

کراچی

Sunny
Humidity: 44%
Wind: WSW at 35.40 km/h
Sunday 26°C / 32°C Sunny
Monday 26°C / 31°C Sunny
Tuesday 25°C / 32°C Sunny
Wednesday 24°C / 32°C Sunny
Thursday 23°C / 32°C Sunny
Friday 23°C / 29°C Mostly sunny
Saturday 23°C / 30°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ