ہیڈلائنز


پاکستان نیوی فلیٹ کی جنگی تیاریوں پر فخر ہے

Written by | روزنامہ بشارت

پاک بحریہ کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کے مظاہرے کے دوران پاکستان نیوی کے سی کنگ ہیلی کاپٹر نے فضا سے سطح آب میں مار کرنے والے اینٹی شپ میزائل فائر کیا، کھلے سمندر میں فائر کئے گئے میزائل نے اپنے ہدف کو پوری کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا، اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکااللہ بھی موجود تھے۔

ایڈمرل ذکا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی فلیٹ کی جنگی تیاریوں پر فخر ہے اور پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر سی کنگ سے کامیاب فائرنگ پاکستان نیوی فلیٹ کی جنگی تیاری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بحری مشقوں میں شامل افسران اور جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں قابل ستائش ہیں پاک بحریہ وطن عزیز کی بحری سرحدوں اور مفادات کا ہرقیمت پر تحفظ کرے گی۔

 

Sunny

32°C

کراچی

Sunny
Humidity: 44%
Wind: WSW at 35.40 km/h
Sunday 26°C / 32°C Sunny
Monday 26°C / 31°C Sunny
Tuesday 25°C / 32°C Sunny
Wednesday 24°C / 32°C Sunny
Thursday 23°C / 32°C Sunny
Friday 23°C / 29°C Mostly sunny
Saturday 23°C / 30°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ