ہیڈلائنز


تانیہ خاصخیلی کے اہلخانہ کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا حکم

Written by | روزنامہ بشارت

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے وڈیرے کے ہاتھوں قتل ہونے والی لڑکی تانیہ خاصخیلی کے ورثا کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

سندھ ہائی کورٹ میں میٹرک کی طالبہ تانیہ خاصخیلی کے قتل کے ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ ڈی آئی جی حیدرآباد خادم حسین سمیت دیگر پولیس افسران اور تانیہ کے اہل خانہ چیف جسٹس کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو تانیہ قتل کیس کی تفتیش کی نگرانی کرنے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس احمد علی شیخ نے پولیس کو تانیہ کے اہل خانہ کو مکمل تحفظ فراہم کرنے اور 29 ستمبر تک پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔ ڈی آئی جی حیدرآباد نے عدالت کو بتایا کہ تانیہ کے قتل کے ملزمان کا انسداد دہشت گردی عدالت حیدرآباد سے سات روز کا ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے، ملزمان کے سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کریں گےواضح رہے کہ  تانیہ کو وڈیرے خانو نوحانی نے محض اس لئے قتل کر دیا تھا کہ تانیہ کے والدین نے رشتہ دینے سے انکار کیا تھا۔ ملزمان نے 7 ستمبر کو تانیہ کو اس کے گھر میں گھس کر اغواء کرنے کی کوشش کی لیکن ناکامی پر گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ واقعے کے خلاف سندھ بھر میں احتجاج ہوا۔ قتل کے مرکزی ملزمان خانو نوحانی اور مولو نوحانی کو پولیس نے گزشتہ روز بلوچستان سے گرفتار کیا جہاں وہ بااثر شخصیت کے گھر میں روپوش تھا۔

SP_WEATHER_BREEZY

18°C

کراچی

SP_WEATHER_BREEZY
Humidity: 34%
Wind: NE at 46.67 km/h
Monday 17°C / 25°C SP_WEATHER_BREEZY
Tuesday 16°C / 28°C Sunny
Wednesday 17°C / 29°C Sunny
Thursday 17°C / 29°C Partly cloudy
Friday 17°C / 29°C Partly cloudy
Saturday 16°C / 25°C Sunny
Sunday 15°C / 24°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ