ہیڈلائنز


سکھر میں فیکٹری میں دھماکے سے 5 افرادجاں بحق، متعدد زخمی

Written by | روزنامہ بشارت

سکھر: روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں بارودی مواد کو ناکارہ بناتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

 سکھر میں روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں بم دھماکے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ایس ایس پی سکھر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں ہونے والا دھماکا پہاڑوں کو توڑنے والا بارودی مواد تھا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں سمیت فیکٹری کا عملہ ناکارہ بنا رہا تھا کہ دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک  شخص موقع پرہی جاں بحق ہوگیا جب کہ دیگر 3 زخمی اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 2 اور ایک رینجرز اہلکار کے علاوہ ایک فیکٹری ملازم بھی شامل ہے۔

SP_WEATHER_BREEZY

15°C

کراچی

SP_WEATHER_BREEZY
Humidity: 40%
Wind: NE at 46.67 km/h
Monday 18°C / 26°C SP_WEATHER_BREEZY
Tuesday 17°C / 28°C Sunny
Wednesday 17°C / 29°C Sunny
Thursday 18°C / 30°C Cloudy
Friday 18°C / 29°C Partly cloudy
Saturday 16°C / 25°C Sunny
Sunday 16°C / 24°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ