ہیڈلائنز


متحدہ لندن سے تعلق کے الزام پر سابق انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کو ملازمت سے بر طرف

Written by | روزنامہ بشارت
کراچی: متحدہ لندن سے تعلق کے الزام پر سابق انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کو ملازمت سے بر طرف کردیا گیا۔
 
میڈیا ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے گرفتار کارندے عمیر صدیقی نے جے آئی ٹی کے سامنے سابق انچارج کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ علی رضا کے حوالےسے خوفناک انکشافات کیے تھے، عمیر صدیقی نے دوران تفتیش علی رضا کو متحدہ لندن کا سہولت کار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انسپکٹر علی رضا متحدہ دہشت گردوں کو معلومات فراہم کرتا تھا۔
 
ملزم عمیر صدیقی کے بیان کی روشنی میں جے آئی ٹی ٹیم نے علی رضا کو طلب کیا تھا تاہم سابق انسپکٹر علی رضا جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور برطرف انسپکٹر نے اپنا بیان جے آئی ٹی کو بھیج دیا تھا، جے آئی ٹی رپورٹ پر ایڈیشنل آئی جی سندھ سی ٹی ڈی نے علی رضا کو ملازمت سے برطرف کردیا۔
 
واضح رہے کہ سابق انسپکٹر علی رضا 1990 میں پولیس میں اے ایس آئی بھرتی ہوئے تھے جب کہ ایس ایس پی چوہدری اسلم کی شہادت کے بعد علی رضا کو سی ٹی ڈی انچارج بنایا گیا تھا۔
SP_WEATHER_BREEZY

28°C

کراچی

SP_WEATHER_BREEZY
Humidity: 60%
Wind: WSW at 40.23 km/h
Tuesday 25°C / 30°C Partly cloudy
Wednesday 25°C / 30°C Mostly sunny
Thursday 25°C / 31°C Mostly sunny
Friday 25°C / 30°C Mostly sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 24°C / 31°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ