ہیڈلائنز


ڈاکٹر عاصم کی عدم موجودگی میں بھی 462 ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت کی۔ ضابطے کی کارروائی پوری کیے بغیر ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک روانگی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور اس حوالے سے سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کو ریفرنس بھی بھیج دیا۔ عدالت نے فیصلہ کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ڈاکٹرعاصم کی عدم موجودگی میں بھی کیس کی سماعت کی جائے گی۔

عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے وکلا سے استفسار کیا کہ ملزم این او سی کے بغیر کیسے بیرون ملک گیا؟۔ ڈاکٹر عاصم کے وکلا نے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی جو عدالت نے مسترد کردی۔

SP_WEATHER_BREEZY

28°C

کراچی

SP_WEATHER_BREEZY
Humidity: 60%
Wind: WSW at 40.23 km/h
Tuesday 25°C / 30°C Partly cloudy
Wednesday 25°C / 30°C Mostly sunny
Thursday 25°C / 31°C Mostly sunny
Friday 25°C / 30°C Mostly sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 24°C / 31°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ